QR CodeQR Code

حلیم عادل شیخ کی وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف درخواست

15 Feb 2021 17:07

درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ الیکشن رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں ملوث ہوئے ہیں۔ ووٹوں سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا بیان دیکر وزیراعلیٰ کرپٹ پریکٹس میں ملوث ثابت ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف ریٹرننگ آفیسر سینیٹ الیکشن کو تحریری درخواست ارسال کردی۔ حلیم عادل شیخ کی جانب سے دی گئی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ 14 فروری کو وزیراعلیٰ نے نیشنل میڈیا کے سامنے سینیٹ انتخابات میں سندھ سے ووٹوں سے زیادہ دس سیٹیں حاصل کرنے کا بیان دیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ الیکشن رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں ملوث ہوئے ہیں۔ ووٹوں سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا بیان دیکر وزیراعلیٰ کرپٹ پریکٹس میں ملوث ثابت ہوئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سندھ سے 10 سیٹیں حاصل کرکے وفاقی حکومت کو سرپرائز دینے کا بیان دیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ کو ممبر صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے نااہل قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا سینیٹ انتخابات میں ووٹوں سے زیادہ سیٹیں لینے کا بیان اعتراف جرم ہے، وزیراعلیٰ سندھ سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت کرنے کا اعتراف کرچکے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اس بیان کو سپریم کورٹ میں بطور ثبوت پیش کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 916393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916393/حلیم-عادل-شیخ-کی-وزیراعلی-سندھ-کیخلاف-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org