0
Monday 15 Feb 2021 17:18

ضلع سکردو کو 600 کرونا ویکسین موصول

ضلع سکردو کو 600 کرونا ویکسین موصول
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) سکردو نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین کا پہلا ڈوذ این سی او سی کے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز کو دیا جا رہا ہے۔ ضلع سکردو کو کل 600 کورونا ویکسین موصول ہو چکی ہے اور ابھی تک 61 ویکسین رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کو دی جا چکی ہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایکسین برقیات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین سنٹرز آر ایچ کیو، بینظیر شہید ہسپتال گمبہ سکردو، سول ہسپتال تھوار روندو، پی سی آر لیب اور ڈی ایچ او آفس سکردو کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور کورونا ٹیسٹ کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 916396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش