0
Monday 15 Feb 2021 17:31

ابرار الحق کا محمد علی سدپارہ کے گائوں میں سکول تعمیر کرنے کا اعلان

ابرار الحق کا محمد علی سدپارہ کے گائوں میں سکول تعمیر کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین و معروف گلوکار ابرار الحق نے محمد علی سدپارہ کے گائوں میں سکول تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنی ایک ٹویٹ میں ابرار الحق نے کہا کہ مجھے ابھی اس خبر کا علم ہوا کہ محمد علی سدپارہ اپنے کے ٹو مشن کے بعد واپسی پر اپنے گائوں میں ایک سکول تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ ہم نے اس خواب کی تکمیل کیلئے ان کے گائوں میں سکول تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انشا اللہ بہت جلد ہم اپنے ہیرو کی یاد میں ان کے گائوں میں سکول تعمیر کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 916398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش