0
Monday 15 Feb 2021 18:37

مدارس کے نئے وفاق تعلیم نہیں بلکہ وفاق برائے نفاق ہیں، علامہ ساجد میر

مدارس کے نئے وفاق تعلیم نہیں بلکہ وفاق برائے نفاق ہیں، علامہ ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے لاہور میں سینیٹر شپ کیلئے اپنے کاغذات جمع کروانے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی اقدار کے تحفظ کیلئے پہلے بھی آواز اٹھائی، آئندہ بھی اٹھاؤں گا، الیکشن کیسے لڑنا ہے؟ حکمت عملی تیار کر لی ہے، سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر میاں نواز شریف اور شہباز شریف کا شکر گزار ہوں، حکومت کی جانب سے نئے مدارس بورڈ کا قیام دینی جماعتوں میں نفاق پیدا کرنے کی سازش ہے۔ نئے مدارس بورڈ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ پانچ وفاق پہلے سے موجود ہیں، جو اپنا کام کر رہے تھے، ان کے ہوتے ہوئے میں نہیں سمجھتا کسی اور وفاق کی ضرورت تھی۔

پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ اب حکومتی ترجمان اور ڈھنڈورچی کہہ رہے ہیں کہ یہ حکومت کا کارنامہ ہے کہ اس نے علماء اور عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا، لیکن کوئی یہ بتانے کو تیار نہیں کہ یہ مطالبہ کس نے اور کب کیا تھا؟ کسی چیدہ مذہبی رہنماء کی بجائے کسی عام آدمی کی طرف سے بھی چالیس سال میں ایسا کوئی مطالبہ کبھی سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح حکومت اور اسٹبشلمینٹ ماضی میں سیاسی اور دینی جماعتوں میں توڑ پھوڑ کرتی رہی ہیں، یہ بھی اسی قسم کا ایک اقدام ہے، حکومت کا یہ اقدام دینی تعلیم کے لئے نہیں بلکہ وفاق برائے نفاق ہے۔
خبر کا کوڈ : 916408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش