QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں تیسرے دن بھی اضافہ

15 Feb 2021 19:18

اسی عرصے کے دوران 9489 مریضوں کی شفایابی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 21 ہزار 220 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ تین دن سے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس میں دو ہزار سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کی تعداد ایک بار پھر 11 ہزار سے زیادہ ہوگئی اور اسی عرصے میں جان لیوا وائرس سے شفایاب مریضوں کی تعداد 9489 تھی جبکہ ایک بار پھر 2070 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ملک میں کوویڈ 19 کے اب تک 82 لاکھ 85 ہزار 295 افراد کو ویکسی نیٹ کئے جاچکے ہیں۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11649 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 16 ہزار 589 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 9489 مریضوں کی شفایابی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 21 ہزار 220 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 2070 ایکٹیو کیسز سے بڑھ کر مجموعی تعداد 139637 ہوگئی اور 90 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 732 ہوگئی۔
بھارت میں جان لیوا وباء سے شفایابی کی شرح 97.31 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.26 فیصد اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔ اسی دوران ملک بھر میں 486122 افراد کی کورونا جانچ کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 916418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916418/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-ایکٹیو-کیسز-تیسرے-دن-بھی-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org