QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی بدعنوانی کی قیمت عوام کیوں دیں، مفتاح اسماعیل

15 Feb 2021 19:55

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ بجلی کا فی یونٹ انڈسٹریز کے لئے 22 روپے کا ہے، مسلم لیگ ن بجلی کی نئی قیمتوں کو مسترد کرتی ہے، اتنی منہگائی کے باوجود بھی ملک میں سرکلر ڈیٹ برقرار یے، 15 دن میں ڈالر 30 پیسے بڑھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فروری کا بل آئے گا تو عوام کی چیخیں نکل جائیں گی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نئے ٹیرف کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے 23 روپے یونٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا فی یونٹ انڈسٹریز کے لئے 22 روپے کا ہے، مسلم لیگ ن بجلی کی نئی قیمتوں کو مسترد کرتی ہے۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اتنی منہگائی کے باوجود بھی ملک میں سرکلر ڈیٹ برقرار یے، 15 دن میں ڈالر 30 پیسے بڑھا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، ایل این جی سے یہ قیمت 6 روپے سے زیادہ نہیں ہوتی۔ مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ ڈیزل کی بجلی 20 روہے اور فرنس ائل کی 22 روپے ہوتی یے، تحریک انصاف کی بدعنوانی کی قیمت عوام کیوں دیں؟ ن لیگی رہنما نے کہا کہ 4 روپے 32 پیسے قیمت بڑھی تو مہنگائی کا طوفان آئے گا۔


خبر کا کوڈ: 916429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916429/تحریک-انصاف-کی-بدعنوانی-قیمت-عوام-کیوں-دیں-مفتاح-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org