QR CodeQR Code

26 مارچ کو لانگ مارچ سندھ سے اسلام آباد کی طرف جائے گا، نثار کھوڑو

15 Feb 2021 20:00

لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مصنوعی طور پر قائم حکومت مزید اقتدار پر براجمان نہیں رہ سکتی، پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کی ایوان میں اکثریت بکھر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکمت عملی کی وجہ سے پی ٹی آئی میں انتشار ہے، سینیٹ انتخابات میں وزیراعظم اور پی ٹی آئی بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔ لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ آئین میں ترمیم صرف پارلیمنٹ ہی کرسکتی ہے، الیکشن قواعد کےتحت کوئی بھی اپنا ووٹ کسی صوبے میں درج کروا سکتا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ سندھ سے اسلام آباد کی طرف جائے گا۔ پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مصنوعی طور پر قائم حکومت مزید اقتدار پر براجمان نہیں رہ سکتی، پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کی ایوان میں اکثریت بکھر رہی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ شیخ رشید پی ڈی ایم کو قانون اور آئین نہ سکھائے ہمیں قانون کا پتہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 916430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916430/26-مارچ-کو-لانگ-سندھ-سے-اسلام-آباد-کی-طرف-جائے-گا-نثار-کھوڑو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org