0
Monday 15 Feb 2021 21:52

کے ٹو پر دکھائی گئی چیزیں لاپتہ کوہ پیمائوں کی نہیں، سرچ مشن

کے ٹو پر دکھائی گئی چیزیں لاپتہ کوہ پیمائوں کی نہیں، سرچ مشن
اسلام ٹائمز۔ لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے مشن نے کہا ہے کہ ایس اے آر ٹیکنالوجی کے استعمال، اسناد و اوقات کا جائزہ لینے اور سیٹیلائٹ تصاویر کا معائنہ کرنے کے بعد جو سراغ ملے تھے وہ ایک سلیپنگ بیگ، پھٹے ہوئے ٹینٹس یا سلیپنگ پیڈز نکلے اور ان میں سے کچھ بھی لاپتا کوہ پیماؤں سے تعلق نہیں رکھتا تھا۔ پاکستان کے محمد علی سدپارہ، چلی کے جان پابلو مہر اور آئس لینڈ کے جان اسنوری موسم سرما کے دوران کے-2 کی چوٹی سر کرنے کے مشن کے دوران 10 روز قبل 5 فروری کو لاپتا ہوگئے تھے۔ گزشتہ ہفتے کے ٹو پر چند ایسے شواہد ملے تھے جن کے بارے میں قیاس کیا جا رہا تھا کہ تصاویر میں نظر آنے والی چیزیں لاپتہ کوہ پیمائوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ تاہم سرچ مشن نے بعد میں کہا کہ یہ تمام چیزیں لاپتہ کوہ پیمائوں سے کوئی تعلق نہیں رکھتیں اور تصاویر میں نظر آنے والی چیزیں لاپتہ کوہ پیمائوں کی نہیں ہیں یاد رہے کہ تینوں کوہ پیما کے ٹو مشن کے دوران 8200 میٹر بلندی پر بوٹل نیک پہنچے تھے جہاں سے ان سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔ بوٹل نیک سے محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ واپس آگئے تھے کیونکہ ان کا آکسیجن سلینڈر کام نہیں کر رہا تھا۔ دوسری جانب لاپتہ کوہ پیمائوں کو تلاش کرنے کا مشن مسلسل خراب موسم کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 916437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش