0
Monday 15 Feb 2021 22:05

حکمران اور انکے ایجنٹ شہداء کے ورثاء سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

حکمران اور انکے ایجنٹ شہداء کے ورثاء سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے شہدائے مچھ کوئٹہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسا نظام ہے، جہاں غریب مزدوروں کو سفاکانہ طریقے سے قتل کر دیا جاتا ہے، حکمران اور ان کے ایجنٹ آتے ہیں، شہداء کے ورثاء سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور احتجاج ختم کروا کر خوشی مناتے ہوئے چلے جاتے ہیں، وزیراعظم سمیت تمام صاحبان اختیار نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن درندہ صفت دہشت گردوں کا اب تک گرفتار نہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی کے باب میں ایک اور اضافہ ہے، یہ عجیب نظام ہے، اشرافیہ کے لئے پورا نظام ہاتھ باندھے کھڑا رہتا ہے اور مزدوروں و بے کسوں کو انصاف دینے والا کوئی نہیں۔

ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم بھی اپنے حق کے لئے سڑکوں اور اقتدار کے ایوانوں کے گھیراؤ کا راستہ اختیار کریں، ہمارا سب سے بڑا اور اہم مطالبہ یہی ہے کہ شہدائے مچھ سمیت تمام بے گناہ مقتولین کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ ہوش کے ناخن لے اور چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر کاٹی جانے والی غیر قانونی و غیر آئینی ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائیں، ورنہ بات لانگ مارچ سے بھی آگے بڑھ جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 916441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش