0
Tuesday 16 Feb 2021 03:41

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں ہفتے کے پہلے ہی روز کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا 4 ڈالر ستا ہو کر 1820 ڈالر فی اونس ہو گیا۔ اس کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 200 کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 50 روپے ہو گئی اسی طرح 172 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 95 ہزار 207 روپے پر آگئی۔
خبر کا کوڈ : 916485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش