0
Tuesday 16 Feb 2021 09:49

ایم پی اے زہراء نقوی نے حجاب لازم قرار دینے کی قرارداد جمع کروا دی

ایم پی اے زہراء نقوی نے حجاب لازم قرار دینے کی قرارداد جمع کروا دی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی رہنماء اور ایم پی اے سیدہ زہراء نقوی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی سمیت ملک بھر کے دفاتر اور دیگر کام کی جگہوں پر حجاب لازم قرار دیا جائے اور بغیر حجاب کے پنجاب اسمبلی میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ سیدہ زہراء نقوی کا قرارداد میں مزید کہنا ہے کہ پاکستان اسلامی ملک ہے، جسے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے، پاکستان میں اسلامی قوانین کے تحت ہی قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حجاب خواتین کے وقار میں اضافے کا باعث ہے، اس کے اطلاق سے خواتین میں اعتماد پیدا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 916506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش