QR CodeQR Code

سرجری کی بات کرکے مریم حکومت سے”نکی جئی ہاں” چاہتی ہیں، شہباز گل

16 Feb 2021 13:11

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پہ معاون خصوصی نے لکھا کہ کل مریم صاحبہ نے حکومت کو نئی درخواست دی کہ انکی ایک ’’چھوٹی سی‘‘ سرجری ہے، جو اس پاکستان میں نہیں ہوسکتی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز حکومت سے ”نکی جئی ہاں” چاہتی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ کل مریم صاحبہ نے حکومت کو نئی درخواست دی کہ ان کی ایک ’’چھوٹی سی‘‘ سرجری ہے, جو اس پاکستان میں نہیں ہوسکتی, جس کے حکمران 35 سال ان کے باپ چچا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ سرجری کی بات کرکے مریم حکومت سے”نکی جئی ہاں” چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ دیا, دوبارہ بتا دیں سرجری چھوٹی ہو یا بڑی، عمران خان NRO نہیں دے گا۔


خیال رہے کہ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہا تھا کہ میری ایک سرجری ہونی ہے، جو پاکستان میں نہیں ہوسکتی، لیکن میں حکومت سے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی کوئی درخواست نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپنی جماعت میں ارکان ٹکٹ کے معاملے پر تحفظات ظاہر کرچکے ہیں۔ جو حالات دیکھ رہی ہوں، شاید سینیٹ انتخابات میں ہی عدم اعتماد آجائے۔


خبر کا کوڈ: 916552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916552/سرجری-کی-بات-کرکے-مریم-حکومت-سے-نکی-جئی-ہاں-چاہتی-ہیں-شہباز-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org