0
Tuesday 16 Feb 2021 13:25

شاہ محمود دو روزہ دورے پر مصر روانہ

شاہ محمود دو روزہ دورے پر مصر روانہ
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی منگل کو مصر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گئے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق شاہ محمود قریشی مصر کے وزیر خارجہ سمیع حسن شوکری کی دعوت پر قاہرہ کا دورہ کر رہے ہیں، اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے ہم منصب سمیع حسن شوکری سے تفصیلی مشاورت کریں گے۔ دونوں عہدیدار دوطرفہ تعلقات اور ان کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ شاہ محمود قریشی اور سمیع حسن شوکری مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ مصر میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مصری تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور اس ملاقات میں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے حکومت کی طرف سے پیش کردہ مراعات کے بارے میں بات کریں گے۔ شاہ محمود قریشی مقامی اور بین الاقوامی میڈیا سے بھی بات کریں گے۔ قاہرہ روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قرییش قریشی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مصر امت مسلمہ کا ایک اہم ملک ہے جسے افریقہ کا دروازہ بھی کہا جاتا ہے۔ معاشی سفارت کاری کو پیش نظر رکھتے ہوئے افریقی ممالک کے ساتھ تجارت کا فروغ ہماری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مصری وزیر خارجہ کی دعوت پر مصر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں تاکہ اس اہم ملک کے ساتھ روابط کو فروغ دیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بے پناہ امکانات موجود ہیں جبکہ میرا جامعہ الازہر جانے کا بھی ارادہ ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ہم تعلیمی شعبے میں ان کے تجربات سے استفادہ کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 916558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش