QR CodeQR Code

عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہوچکا، صرف رسمی اعلان ہونا باقی ہے، مولا بخش چانڈیو

16 Feb 2021 16:22

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ سینیٹ کی ٹکٹ کسی اور نے تقسیم کیں اور عمران خان نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کا ڈرامہ رچایا جبکہ سینیٹ کی تمام ٹکٹوں پر تنازعہ پی ٹی آئی کی بڑی شکست ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بھان متی کا کنبہ جیسے جوڑا گیا تھا وہ ٹوٹ چکا ہے، سینیٹ انتخابات سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کا زوال ہوجائے گا۔ ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سینیٹ کی ٹکٹ کسی اور نے تقسیم کیں اور عمران خان نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کا ڈرامہ رچایا جبکہ سینیٹ کی تمام ٹکٹوں پر تنازعہ پی ٹی آئی کی بڑی شکست ہے، یوسف رضا گیلانی کی جیت سے عمران خان حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا بھان متی کا کنبہ جیسے جوڑا گیا تھا وہ ٹوٹ چکا ہے، عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہے، صرف رسمی اعلان ہونا باقی ہے، جو کہتے تھے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)  ناکام ہو گئی وہ حکومت کا حشر اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مدبرانہ فیصلوں نے حکومت کو کھوکھلا کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 916594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916594/عمران-خان-کی-حکومت-کا-خاتمہ-ہوچکا-صرف-رسمی-اعلان-ہونا-باقی-ہے-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org