0
Tuesday 16 Feb 2021 16:22

پی ٹی آئی کا نجی اللہ خٹک سے سینیٹ ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ، فیصل واوڈا کا ٹکٹ برقرار

پی ٹی آئی کا نجی اللہ خٹک سے سینیٹ ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ، فیصل واوڈا کا ٹکٹ برقرار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی سربراہی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے نجی اللہ خٹک سے ٹکٹ واپس لینے جبکہ فیصل واوڈا کو دیا ہوا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ انتخابات کے ٹکٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی ارکان کے تحفظات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کو دیا ہوا ٹکٹ برقرار رکھنے جبکہ نجی اللہ خٹک سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نجی اللہ کی جگہ اب جنرل سیٹ پر تحریک انصاف کے نمائندے لیاقت تراکئی ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراضات پر غور کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے نجی اللہ خٹک اور تحریک انصاف سندھ نے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کی نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے بھی عبدالقادر کو ٹکٹ دینے پر اعتراض اٹھایا تھا اور پھر کارکنان کے شدید احتجاج کے بعد پی ٹی آئی نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 916595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش