0
Tuesday 16 Feb 2021 16:35

حکومت اور اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات کی جوڑ توڑ میں عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا، مصطفیٰ کمال

حکومت اور اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات کی جوڑ توڑ میں عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نےکہا ہے کہ عوام کے ووٹ سے اقتدار کے ایوانوں میں براجمان حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ انتخابات کی جوڑ توڑ میں عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا، کسی کو عوام کی فکر ہے اور نا ہی ملک کی فکر، ملک آٹو پہ چل رہا ہے، کوئی والی وارث نہیں۔ خیبرپختونخوا کے عہدیداران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بےروزگاری نے ایک طرف عوام کی کمر اس حد تک توڑ دی ہے کہ ایک وقت کا کھانا مشکل ہوگیا ہے تو دوسری جانب سفید پوش طبقے کو بھی خیراتی دسترخوانوں تک پہنچا دیا ہے، صرف پنجاب میں ایک سال کے دوران چھ لاکھ بچے سرکاری اسکولوں سے باہر ہوچکے ہیں، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور ادویات نا ہونے کے سبب بیماروں کے لئے صرف موت کا دروازہ کھلا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ ہو یا مزدور طبقہ، بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت اور افراط زر کی وجہ سے پریشانیوں کا شکار ہے۔

سابق ناظم کراچی نے کہا کہ صنعت کار سرمایہ ملک سے باہر لے جانے پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن مجال ہے جو حکمرانوں اور اپوزیشن کی کان پہ جوں تک رینگی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں پی ایس پی پاکستانی عوام کے لئے نجات دہندہ کے طور پر سامنے آئی ہے، پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی کے مسائل اور انکے حل کے لئے سیاست کر رہی ہے، ہمارے کردار اور اہلیت سے قوم بخوبی واقف ہے، قوم جان چکی کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پاک سر زمین پارٹی کسی بھی حد تک جاسکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کے کونے کونے سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جوق در جوق وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کی سیاسی جماعتیں چھوڑ کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 916603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش