QR CodeQR Code

9 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے سینیٹ میں ووٹ خطرے میں پڑ گئے

16 Feb 2021 16:41

جن ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل ہے ان میں این اے 185 رکن قومی اسمبلی مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان، پی پی 50 نارووال سے خواجہ محمد وسیم، پی پی 136 شیخوپورہ سے خرم اعجاز، پی پی 272 مظفرگڑھ سے زہرا بتول کی رکنیت معطل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے 5 ارکان سمیت 9 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے سینیٹ میں ووٹ خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ایک اور مختلف صوبائی اسمبلیوں کے 8 ارکان نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان 9 اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کر رکھی ہے۔ جن ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل ہے ان میں این اے 185 رکن قومی اسمبلی مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان، پی پی 50 نارووال سے خواجہ محمد وسیم، پی پی 136 شیخوپورہ سے خرم اعجاز، پی پی 272 مظفرگڑھ سے زہرا بتول، پی ہی 275 مظفر گڑھ سے خرم سہیل خان لغاری، پی ایس 72 بدین سے حسنین علی مرزا، پی کے 109 کرم سید اقبال میاں اور پی کے 111 نارتھ وزیرستان محمد اقبال خان کی رکنیت بھی معطل ہے۔

مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان آزاد حیثیت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، اس کے علاوہ تحریک انصاف کے 5 جب کہ (ن) لیگ اور جی ڈی اے کے ایک ایک رکن کی رکنیت معطل ہے۔ اس کے علاوہ چوہدری نثار علی خان حلف نہ اٹھانے کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 916605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916605/9-اراکین-قومی-صوبائی-اسمبلی-کے-سینیٹ-میں-ووٹ-خطرے-پڑ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org