QR CodeQR Code

جماعت اسلامی نے ہمیشہ قبائلی عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے، پروفیسر محمد ابراہیم خان

14 Aug 2011 22:13

اسلام ٹائمز:جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ یہ ریگولیشنز آئین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اور جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ ایکشن ان ایڈ آف سول پاور ریگولیشنز فی الفور واپس لیا جائے کیونکہ اس کی موجودگی میں فاٹا ریفارمز معنی ہو کر رہ جائے گی۔


پشاور:اسلامٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمدا براہیم خان نے فاٹا ریفارمز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ قبائلی عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے اور فاٹا ریفارمز کے لئے بھی جماعت اسلامی کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ وہ ہفتہ کو جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی فاٹا کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منصف خان پر مشتمل وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسرار اللہ خان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
حال ہی میں صدر مملکت کی طرف سے ایکشن ان ایڈ آ ف سول پاور ریگولیشنز 2011 کے فاٹا میں نفاذ کے حوالے سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابرہیم خان نے کہا کہ یہ ریگولیشنز آئین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اور جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ ایکشن ان ایڈ آف سول پاور ریگولیشنز فی الفور واپس لیا جائے کیونکہ اس کی موجودگی میں فاٹا ریفارمز معنی ہو کر رہ جائے گی۔ جماعت اسلامی فاٹا کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید نے اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر پروفیسر محمدا براہیم خان کا خیبر ایجنسی کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔


خبر کا کوڈ: 91661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/91661/جماعت-اسلامی-نے-ہمیشہ-قبائلی-عوام-کے-حقوق-لئے-آواز-بلند-کی-ہے-پروفیسر-محمد-ابراہیم-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org