QR CodeQR Code

چودھری شجاعت حسین کا پارکنسن اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا آپریشن کامیاب

16 Feb 2021 21:31

پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پروفیسر انوار اے خان، پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں سابق وزیراعظم کی صحیح تشخیص اور کامیاب آپریشن کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا پارکنسن اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا آپریشن کامیاب ہوگیا ہے۔ پاکستانی ڈاکٹروں نے چودھری شجاعت حسین کا دو گھنٹے طویل آپریشن کیا اور انہیں دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا۔ صدر مسلم لیگ قاف نے گھر واپسی پر پاکستانی ڈاکٹرز کو کامیاب سرجری پر مبارک باد دی اور کہا کہ میں طویل عرصہ اس مرض میں مبتلا رہا، جس کا جرمنی، آسٹریا، انگلینڈ، فرانس اور امریکہ سے علاج بھی کروایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈاکٹروں نے میرا آپریشن کیا جو کہ کامیاب رہا۔ پاکستان میں قابل اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں، جن کی تعریف نہیں کی جاتی، ہم نے ہمیشہ پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد کیا ہے۔

 
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، سیکرٹری پنجاب اسمبلی لاہور محمد خان بھٹی، چودھری صباحت الٰہی اور رانا خالد بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو دل کی تکلیف ہونے پر انہوں نے سٹنٹ بھی پاکستان سے ہی ڈلوائے تھے، حالانکہ وہ بیرون ملک بھی جا سکتے تھے۔ پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پروفیسر انوار اے خان، پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں سابق وزیراعظم کی صحیح تشخیص اور کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن کرنے والی ٹیم میں پروفیسر کامران چیمہ، پروفیسر نادر ظفر خان، پروفیسر نوید اسلم، پروفیسر ارشد تقی اور پروفیسر خورشد عالم شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 916614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916614/چودھری-شجاعت-حسین-کا-پارکنسن-اور-بولنے-میں-مشکلات-کے-مرض-آپریشن-کامیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org