QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم شعبہ اطلاعات کے تحت 3 روزہ میڈیا ورکشاپ اسلام آباد میں ہوگی

16 Feb 2021 23:47

اپنے ایک بیان میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر حسین شگری نے کہا کہ موجودہ دور میں پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں، حق سچ کی ترویج کیلئے ذرائع ابلاغ کا اہم کردار ہے، ایم ڈبلیو ایم شعبہ اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام تین روزہ میڈیا ورکشاپ 26، 27 اور 28 فروری 2021ء کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی شعبہ اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام 3 روزہ میڈیا ورکشاپ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، ورکشاپ میں پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب کے میڈیا سیکریٹریز شرکت کریں گے۔ ملک کے نامور صحافی و تجزیہ کار خصوصی لیکچرز دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر حسین شگری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں، حق سچ کی ترویج کیلئے ذرائع ابلاغ کا اہم کردار ہے، ایم ڈبلیو ایم شعبہ اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام تین روزہ میڈیا ورکشاپ 26، 27 اور 28 فروری 2021ء کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تین روزہ ورکشاپ میں پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب سے شریک میڈیا سیکریٹریز کو جدید شعبہ جاتی مہارتوں سے روشناس کرانے کیلئے پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین، صحافی حضرات، تجزیہ کار اور اینکرز کو مدعو کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 916663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916663/ایم-ڈبلیو-شعبہ-اطلاعات-کے-تحت-3-روزہ-میڈیا-ورکشاپ-اسلام-ا-باد-میں-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org