0
Wednesday 17 Feb 2021 00:06

کرپشن کو روکنے کے لیے حکومت نے عدالت سے رجوع کیا، وزیراعظم

کرپشن کو روکنے کے لیے حکومت نے عدالت سے رجوع کیا، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ووٹ کی قیمت نہ لگائیں، کرپشن کو روکنے کے لیے حکومت نے عدالت سے رجوع کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے رابطہ کیا، جس میں سینیٹ انتخابات سمیت پارلیمانی و آئینی امور پر مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان معاشی استحکام کے لیے حکومتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بابر اعوان نے قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ امیدواروں کی نامزدگی میں شفافیت کے اصولوں کو مدنظر رکھا گیا ہے، چاہتے ہیں عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ووٹ کی قیمت نہ لگائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کو روکنے کے لیے حکومت نے عدالت سے رجوع کیا، سپریم کورٹ آئینی ہے فیصلہ سب اداروں پر بائنڈنگ ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی۔ دوسری جانب مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پہلی بار درست معنوں میں شفاف انتخابات کے لیے قدم اٹھایا گیا ہے، ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد خفیہ ووٹنگ کا جواز باقی نہیں رہا، عدالتی احکامات کی روشنی میں معاملات کو بہترین انداز میں چلایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 916666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش