0
Wednesday 17 Feb 2021 01:54

کورونا کے مزید 958 نئے کیسز ریکارڈ، 47 افراد جاں بحق

کورونا کے مزید 958 نئے کیسز ریکارڈ، 47 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا کے مزید 958 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 47 افراد اس وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوویڈ 19 کے مزید 958 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 77 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 762، پنجاب میں ایک لاکھ 64 ہزار 268، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 990، بلوچستان میں 18 ہزار 942، اسلام آباد میں 42 ہزار 688،آزاد کشمیر میں 9 ہزار 487 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 5 لاکھ 25 ہزار 997 مصدقہ مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے جب کہ فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار 383 ہے۔ ملک میں کورونا کے مزید 47 مصدقہ مریض دم توڑ گئے ہیں، اس طرح کورونا کے باعث اب تک ملک میں 12 ہزار 380 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 219، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 995، اسلام آباد میں 486، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 281 افراد لقم ہ اجل بن چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 916691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش