QR CodeQR Code

اسمارٹ فونز کا نیا جنریشن فائیو جی طیاروں کے آلات کو متاثر کرسکتا ہے، فرانسیسی ادارہ

17 Feb 2021 07:58

ایجنسی کے مطابق فائیو جی موبائل فونز کے استعمال سے ان آلات کی کارکردگی میں بھی خلل آسکتا ہے جو کہ لینڈنگ کے دوران انتہائی اہم ہوتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ فونز کا نیا جنریشن فائیو جی طیاروں کے آلات کو متاثر کرسکتا ہے جو بلندی پر کام کرتے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ دوران پرواز فائیو جی موبائل فونز کو بند کردینا چاہئے۔ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ فائیو جی موبائل فونز کے استعمال سے طیاروں کی پرواز میں مداخلت کا مسئلہ ہوسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں بلندی پرواز کو جانچنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے ۔ ایجنسی کے مطابق فائیو جی موبائل فونز کے استعمال سے ان آلات کی کارکردگی میں بھی خلل آسکتا ہے جو کہ لینڈنگ کے دوران انتہائی اہم ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 916708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916708/اسمارٹ-فونز-کا-نیا-جنریشن-فائیو-جی-طیاروں-کے-ا-لات-کو-متاثر-کرسکتا-ہے-فرانسیسی-ادارہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org