QR CodeQR Code

میر علی میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

17 Feb 2021 09:50

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں مارے گئے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دھماکوں میں ملوث تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں علیم خان خوشالی گروپ کے 3 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ خفیہ آپریشن دہشت گردوں کی مصدقہ موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دھماکوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مذکورہ علاقے میں سوئیپنگ بھی کی گئی


خبر کا کوڈ: 916716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916716/میر-علی-میں-ا-پریشن-3-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org