0
Wednesday 17 Feb 2021 11:50

سندھ ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

سندھ ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخاب میں سانگھڑ اور کراچی سے پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تمام 108 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملیر پی ایس 88 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف بلوچ نے 21 ہزار 251 ووٹ لیکر میدان مار لیا۔ ان کے مدمقابل تحریک لبیک کے امیدوار کاشف علی 6090 ووٹ لے کر دوسرے، تحریک انصاف کے امیدوار جان شیر جونیجو 4 ہزار 870 ووٹ لے کر تیسرے اور ایم کیو ایم کے امیدوار ساجد احمد سب سے کم 2635  ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔ یہ نشست پیپلز پارٹی کے غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پرخالی ہوئی تھی۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 میں بھی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگئی۔ حلقہ کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق پی پی کے امیدوار جام شبیر علی نے 48 ہزار 25 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق جونیجو 6 ہزار 925 ووٹ حاصل کر سکے۔ یہ نشست پیپلز پارٹی کے جام مدد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 916745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش