0
Wednesday 17 Feb 2021 11:52

سینیٹ الیکشن، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا اور پلوشہ شاہ کے کاغذات منظور

سینیٹ الیکشن، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا اور پلوشہ شاہ کے کاغذات منظور
اسلام ٹائمز۔ تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ سینیٹ کی جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کی شیری رحمان کے کاغذات منظور ہو گئے جبکہ خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے صادق میمن کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں شیری رحمان، پلوشہ خان، سلیم مانڈوی والا اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور دیگر بھی الیکشن کمیشن میں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 916746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش