QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی، جمعیت کا پنجابی کونسل کیساتھ تصادم، مقدمہ درج

17 Feb 2021 17:56

پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں گزشتہ روز جمعیت اور پنجاب کونسل کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ جس میں درجنوں طلبہ زخمی ہو گئے تھے۔ لاء کالج انتظامیہ نے انکوائری رپورٹ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کو جمع کروا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملوث طلبہ کی سٹوڈنٹ شپ کو ختم کیے جانے اور نامزد 15 طلبہ کے یونیورسٹی میں پندرہ دن کے لیے داخلے پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ بھی رپورٹ میں شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں ہونیوالے طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑے پر انتظامیہ نے 15 نامزد اور 50 نامعلوم طلبہ کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ نامزد طلبہ کی سٹوڈنٹ شپ ختم کرنے اور پندرہ روز کیلئے یونیورسٹی داخلے پر پابندی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے 15 نامزد اور 50 نامعلوم طلبہ کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ دوسری جانب متعلقہ لاء کالج کی انتظامیہ نے ملوث طلبہ کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرتے ہوئے تصادم میں ملوث افراد کیخلاف انکوائری کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں گزشتہ روز جمعیت اور پنجاب کونسل کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ جس میں درجنوں طلبہ زخمی ہو گئے تھے۔ لاء کالج انتظامیہ نے انکوائری رپورٹ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کو جمع کروا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملوث طلبہ کی سٹوڈنٹ شپ کو ختم کیے جانے اور نامزد 15 طلبہ کے یونیورسٹی میں پندرہ دن کے لیے داخلے پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ بھی رپورٹ میں شامل ہے۔ انکوائری رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ نامزد 15 طلبہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ یونیورسٹی کا امن خراب کیا، تعلیمی ماحول کو متاثر کرنے کا باعث بنے ہیں، ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 916815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916815/پنجاب-یونیورسٹی-جمعیت-کا-پنجابی-کونسل-کیساتھ-تصادم-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org