0
Wednesday 17 Feb 2021 17:54

وزیراعظم سے مطالبہ ہے مردم شماری کو متنازع نہ رہنے دیں، مصطفیٰ کمال

وزیراعظم سے مطالبہ ہے مردم شماری کو متنازع نہ رہنے دیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی میں پختون جماعت سے تعلق رکھنے والے حبیب اور عبدالرحمان نے شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو سہراب گوٹھ پر پختونوں کا بڑا اجتماع کرنے جارہے ہیں جبکہ جمعہ کے روز متنازع مردم شماری پر لیاقت آباد دس نمبر پر احتجاج کریں گے۔ پاکستان ہاؤس میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں پختون جماعت سے تعلق رکھنے والے حبیب اور عبدالرحمان کی پی ایس پی میں باقائد شمولیت کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کوئی صحیح کام نہیں ہوسکتا، وزیراعظم سے مطالبہ ہے مردم شماری کو متنازع نہ رہنے دیں، اگر ایسا نہیں کیا تو گورنر ہاؤس کے دروازے تک جا پہنچیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے نیا تماشا رچایا ہوا ہے جب تک مردم شماری کے نتائج نہیں آئیں گے بلدیاتی الیکشن نہیں کروائیں گے، پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں تین ناکامیوں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جو زیادہ ناکام تھی وہ جیت گئی۔
خبر کا کوڈ : 916816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش