QR CodeQR Code

پبلک ٹرانسپورٹ کو سی این جی فراہم کرنیوالے اسٹیشنز کیخلاف کارروائی کا حکم

17 Feb 2021 18:01

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے خط کے متن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ، اسکول وین کو سی این جی، ایل پی جی دینا غیر قانونی ہے، ایل پی جی استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو سی این جی، ایل پی جی فراہم کرنے والے اسٹیشنز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ٹریفک، موٹروے پولیس اور متعلقہ افسران کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو سی این جی، ایل پی جی فراہم کرنے والے اسٹیشنز کے خلاف کارروائی کی جائے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو سی این جی فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ خط کے متن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ، اسکول وین کو سی این جی، ایل پی جی دینا غیر قانونی ہے، ایل پی جی استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔


خبر کا کوڈ: 916817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916817/پبلک-ٹرانسپورٹ-کو-سی-این-جی-فراہم-کرنیوالے-اسٹیشنز-کیخلاف-کارروائی-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org