0
Wednesday 17 Feb 2021 19:50

حلیم عادل جعلی اکاؤنٹس اور قبضہ مافیا کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں، خرم شیر زمان

حلیم عادل جعلی اکاؤنٹس اور قبضہ مافیا کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہےکہ حلیم عادل شیخ جعلی اکاؤنٹس اور قبضہ مافیا کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، مراد علی شاہ ہماری زبان بندی نہیں کرسکتے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ سمیت دیگر ارکان کی سیکیورٹی ہٹادی گئی ہے، پی ٹی آئی ارکان کو کچھ بھی ہوا تواس کی ذمہ داری بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ پر ہوگی۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ پر ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ درج کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 916827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش