0
Wednesday 17 Feb 2021 20:54

زرعی ترقی کیلئے ایفاد کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو تمام اضلاع میں شروع کیا جائیگا، کاظم میثم

زرعی ترقی کیلئے ایفاد کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو تمام اضلاع میں شروع کیا جائیگا، کاظم میثم
اسلام ٹائمز۔ وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی بی کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور معیشت کی بہتری کے لیے سیاحت اور زراعت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ خطے میں زراعت کے بے تحاشا مواقع ہیں۔ جی بی میں زیرکاشت اراضی جتنا رقبہ قابل کاشت ہے، جہاں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنا کر بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے، اسکے ساتھ ہائی ڈینسٹی فارمنگ اور ورٹیکل فارمنگ کے ذریعے ایفیشینسی میں اضافہ ممکن ہے۔ حکومت پاکستان ایفاد کی معاونت سے 12 ارب روپے کے زرعی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

اس کے ذریعے 50 ہزار ایکٹر بنجر اور غیر آباد زمین کو قابل کاشت بنانا، مقامی زمینداروں کو فنی معاونت فراہم کرنا، ایفاد ویلیو چین ڈیویلپمنٹ کے ذریعے مقامی پیداوار کو منڈی تک رسائی دینے کے لیے چار سو کلومیٹر رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور 220 کلومیٹر رابطہ پلوں کی تعمیر کرنا اور کسانوں کی جدید بنیادوں پر ٹریننگ اور فارمر کوآپریٹیو سوسائیٹیز کے ذریعے تکنیکی معاونت کو یقینی بنانا شامل ہے۔ وزیر زراعت نے مزید کہا ایگرو ٹورزم، آرگینک فارمنگ اور جدید بنیادوں تک ویلیو ایڈیٹ فروٹس ہماری سٹرینتھ ہے۔ حکومت جامع زرعی پالیسی مرتب کرکے طویل المیعاد اور قلیل المیعاد بنیادوں پر منصوبوں کے اجراء کو یقینی بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 916837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش