0
Tuesday 16 Feb 2021 11:07

سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کو سرپرائز دیں گے، عثمان بزدار

سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کو سرپرائز دیں گے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اب قصہ پارینہ بن چکی ہے، سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کو سرپرائز دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں ملاقات کی۔ منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ارکان اسمبلی کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں سیاسی امور اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل بنا لیا، منتخب نمائندوں کی مشاورت سے مسائل حل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام صرف ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، قوم کو انتشار کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 916858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش