QR CodeQR Code

ملتان میں پرہلاد مندر کی تعمیر کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، محمد ایوب مغل 

18 Feb 2021 01:04

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبران کا کہناتھا کہ ضلعی انتظامیہ من گھڑت بیانات سے گریز کرے، شہر ملتان اولیاء اللہ کا شہر ہے اس کے امن کو تباہ نہ کیا جائے، مندر کی تعمیر نامناسب ہے مگر افسوس ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے یکسر مختلف بیان شائع کیا۔ 


اسلام ٹائمز۔ ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبران جمعیت علمائے پاکستان(نورانی) کے صوبائی رہنما محمد ایوب مغل، جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما علامہ خالد محمود ندیم، پاکستان علماء کونسل کے رہنما علامہ انوارالحق مجاہد نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مندر کی تعمیر کے حوالے سے امن کمیٹی کا نام استعمال کرنا شرمناک ہے، اسلامی ریاست و ریاست مدینہ میں مندر کی تعمیر اور جھوٹے بیانات قابل افسوس ہیں، گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے امن کمیٹی کا نام استعمال کرتے ہوئے مندر کے نام پر جھوٹ پر مبنی بیان دیا جسے امن کمیٹی کے ممبران مسترد کرتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ من گھڑت بیانات سے گریز کرے، شہرملتان اولیاء اللہ کا شہر ہے اس کے امن کو تباہ نہ کیا جائے، اہلسنت رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ مندر کی تعمیر نامناسب ہے مگر افسوس ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے یکسر مختلف بیان شائع کیا، جس پر ہمیں افسوس ہے، ہم حکومت سے فی الفور اس بیان کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 916867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916867/ملتان-میں-پرہلاد-مندر-کی-تعمیر-کسی-صورت-نہیں-ہونے-دیں-گے-محمد-ایوب-مغل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org