QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کی تربیتی ورکشاپ، علامہ شبیر بخاری، علامہ شبیر علوی کی شرکت 

18 Feb 2021 02:07

علمائے کرام نے تربیت کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربیت ایک ایسا عمل ہے جسے زندگی کے ہر موقع پر حاصل کرنا چاہیئے، مسلسل تربیت ہی انسان کے اندر خشوع و خضوع اور تقویٰ الہیٰ کا ملکہ پیدا کرتی ہے، جب ہمارا تربیتی عمل رک جائیگا، ہم آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ضروری ہے، تاکہ یہ پیغام آگے منتقل ہوتا رہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کیلئے شب بیداری اور تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، ورکشاپ میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور بزرگ عالم دین علامہ شبیر بخاری، بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی، مرکزی سیکرٹری تربیت ڈاکٹر یونس حیدری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ میں صوبائی کابینہ کے علاوہ تربیتی کونسل کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ امیر حسین ساقی، مولانا ساجد رضا اسدی، غلام اصغر تقی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی سیال، سید ندیم عباس کاظمی، ثقلین نقوی، سید اجمل حسین شاہ موجود تھے۔

علمائے کرام نے تربیت کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربیت ایک ایسا عمل ہے جسے زندگی کے ہر موقع پر حاصل کرنا چاہیئے، مسلسل تربیت ہی انسان کے اندر خشوع و خضوع اور تقویٰ الہیٰ کا ملکہ پیدا کرتی ہے، جب ہمارا تربیتی عمل رک جائے گا، ہم آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ضروری ہے، تاکہ یہ پیغام آگے منتقل ہوتا رہے۔


خبر کا کوڈ: 916871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916871/ایم-ڈبلیو-جنوبی-پنجاب-کی-صوبائی-کابینہ-تربیتی-ورکشاپ-علامہ-شبیر-بخاری-علوی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org