QR CodeQR Code

ہم علوی سیاست کے پیروکار ہیں

جو جماعتیں سیاسی طور پر مضبوط نہیں ہوتیں وہ اپنا تشخص زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھ سکتیں، علامہ ناصر عباس

سیاست عوام کی خدمت اور حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا نام ہے

18 Feb 2021 03:37

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ سیاسی جدوجہد نہ صرف فکری اعتبار سے آپکو توانا رکھتی ہے بلکہ آپکی معاشرتی حیثیت اور قد کاٹھ میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے، مجلس وحدت مسلمین نے روز اول سے سیاسی جدوجہد کو اپنے منشور کا حصہ بنایا اور ہر سطح پر اپنی قوم کی نمائندگی کی۔ سیاست عوام کی خدمت اور حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا نام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ایم ڈبلیو ایم کے کمیٹی اراکین و ممبران اسمبلی شریک ہوئے اور اپنی علاقائی فعالیت سے آگاہ کیا۔ مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے ملک کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے سیاسی عمل میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام ملک گیر جماعتوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، جو جماعتیں سیاسی طور پر مضبوط نہیں ہوتیں، وہ اپنا تشخص زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھ سکتیں۔ سیاسی جدوجہد نہ صرف فکری اعتبار سے آپ کو توانا رکھتی ہے بلکہ آپ کی معاشرتی حیثیت اور قد کاٹھ میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا مجلس وحدت مسلمین نے روز اول سے سیاسی جدوجہد کو اپنے منشور کا حصہ بنایا اور ہر سطح پر اپنی قوم کی نمائندگی کی۔ سیاست عوام کی خدمت اور حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا نام ہے۔ دیندار لوگوں کی سیاست میں موجودگی پیغمبرانہ شعار ہے، جو مفاد پرست اور موقع شناس عناصر کے لیے حوصلہ شکنی کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم علوی سیاست کے پیروکار ہیں۔ اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات و فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب سید اسد عباس نقوی، ممبر پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین سیدہ زہراء نقوی، وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم، مشیر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان الیاس صدیقی، سابق وزیر قانون بلوچستان و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا رضا، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کنیز فاطمہ، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی علامہ اکبر رجائی، شیخ احمد علی نوری، محمد علی سیکرٹری سیاسیات گلگت بلتستان، سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر رضوان علی اور عارف رضا زیدی رکن سیاسی کونسل سندھ نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 916888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916888/جو-جماعتیں-سیاسی-طور-پر-مضبوط-نہیں-ہوتیں-وہ-اپنا-تشخص-زیادہ-دیر-تک-قائم-رکھ-سکتیں-علامہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org