0
Thursday 18 Feb 2021 08:40

ملا برادر کا امریکی عوام کے نام کھلا خط

ملا برادر کا امریکی عوام کے نام کھلا خط
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے امریکا سے امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کر دیا۔ افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کے سربراہ ملا برادر نے امریکی عوام کے نام کھلا خط تحریر کیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوحا میں ہوئی امریکا طالبان ڈیل کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کی تلاش، امن معاہدے پر عمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں، قطر میں سیاسی دفتر کھول کر افغان سیاسی حل کی جانب پہلا قدم اٹھایا۔

ملا برادر کا کہنا تھا کہ افغان عوام اسلامی حکومت اور امن و سلامتی کو انٹرا افغان مذاکرات کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا امن ڈیل پر مکمل عمل درآمد کرے اور افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا یقینی بنائے۔ خیال رہے کہ امریکا کی نئی انتظامیہ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور طالبان کے درمیان ہونے والے افغان امن معاہدے کا جائزہ لینے کا کہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 916894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش