QR CodeQR Code

عمران خان عوامی دولت اور وسائل کے محافظ ہیں، فردوس عاشق اعوان

18 Feb 2021 11:32

ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ ماضی میں کیمپ آفسز کے نام پر درندوں کی طرح قومی وسائل اور دولت کو لوٹا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوامی دولت اور وسائل کے محافظ ہیں، وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے اخراجات میں ریکارڈ کمی کی گئی ہے، ذاتی مفادات کے پجاری ماضی کے حکمران قومی وسائل لوٹتے رہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں کیمپ آفسز کے نام پر درندوں کی طرح قومی وسائل اور دولت کو لوٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کا سلسلہ اپنی ذات سے شروع کیا اور یہ سلسلہ صرف وزیراعظم ہاؤس یا آفس تک محدود نہیں، بلکہ وفاقی اور صوبائی کابینہ اراکین بھی کفایت شعاری مہم پر عمل پیرا ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ ثبوت ہے کہ فضول خرچیوں کے بغیر بھی امور سلطنت انجام دیے جا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 916899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916899/عمران-خان-عوامی-دولت-اور-وسائل-کے-محافظ-ہیں-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org