24 فروری کو کولمبو میں تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرینگے، رزاق داود
18 Feb 2021 16:16
وزارت تجارت کے مطابق کانفرنس وزیراعظم کے دورہ سری لنکا کے مطابق ہوگی جس میں ممتاز تاجروں پر مشتمل ایک وفد بھی شرکت کرے گا۔
اسلام ٹائمز۔ مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزارت تجارت وزیراعظم کے دورہ سری لنکا کے موقع پر 24 فروری کو کولمبومیں ایک تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 916974