میری نامزدگی مسترد کرنے کا طریقہ انجینئرڈ ہے، پرویز رشید
18 Feb 2021 16:23
مسلم لیگ ن کے رہنما نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس کی تقریر عمران خان سے برداشت نہیں ہوتی وہ اس کی آواز خاموش کرنا چاہتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس کی تقریر عمران خان سے برداشت نہیں ہوتی وہ اس کی آواز خاموش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے جیسے امیدوار انہیں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں جبکہ میری نامزدگی مسترد کرنے کا طریقہ انجینئرڈ ہے اور اب انجینئرڈ ڈیفالٹ کے ذریعے انتخاب سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: 916976