0
Thursday 18 Feb 2021 16:30

جب کرنسی گرتی ہے تو سب سے زیادہ بوجھ غریب پر پڑتا ہے، عمران خان

جب کرنسی گرتی ہے تو سب سے زیادہ بوجھ غریب پر پڑتا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت میں آئے تو ہمیں ریکارڈ خسارے کا سامنا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی قوم کا اہم اثاثہ ہیں۔ شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈز اکھٹے کیے تو سب سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں نے حصہ لیا تھا۔
 
انہوں نے کہا کہ مالی خسارے کا سب سے زیادہ اثر ملکی کرنسی پر پڑتا ہے اور جب کرنسی گرتی ہے تو سب سے زیادہ بوجھ غریب پر پڑتا ہے کیونکہ کرنسی کی قدر کم ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس وقت غریب عوام اور تنخواہ دار طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت میں آئے تو ہمیں ریکارڈ خسارے کا سامنا تھا لیکن اب پاکستانی تاریخ میں موجودہ حکومت نے ریکارڈ قرضے واپس کیے اور ہم 20 ارب ڈالرز واپس کر چکے ہیں۔ ہم ٹوٹل 6 ہزار ارب روپے قرضوں کی قسطیں دے چکے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باوجود معاشی استحکام رہا اور معاشی بہتری کے لیے بینکوں کا کردار اہم ہے تاہم بینکوں کو آسان قرضوں کی فراہمی پر کام کرنا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ پہلے لوگ ٹیکسٹائل سے ریئل اسٹیٹ میں جا رہے تھے لیکن اب ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ روپے کو مستحکم رکھنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اہم پیشرفت ہے۔ بہتر اقدامات سے اب ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 916979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش