QR CodeQR Code

ہم سب کی جانوں کو خطرہ ہے، خرم شیر زمان

18 Feb 2021 19:41

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ ٹھٹھہ سے ہمارے ورکرز کو گرفتار کیا جارہا ہے، افسوس ایس پی نے ساتھ نہیں دیا، ایس پی کہہ رہے ہیں فائرنگ پی ٹی آئی نے کی، سندھ پولیس پیپلز پارٹی کے لئے کام کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہماری خاتون ورکرز کو مارا گیا، پیپلز پارٹی کے ورکرز نے غنڈہ گردی کی۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے میمن گوٹھ تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ سے ہمارے ورکرز کو گرفتار کیا جارہا ہے، افسوس ایس پی نے ساتھ نہیں دیا، ایس پی کہہ رہے ہیں فائرنگ پی ٹی آئی نے کی۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے ایس پی نہیں جج کے پاس آئے ہیں، سندھ پولیس پیپلز پارٹی کے لئے کام کر رہی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ  آئی جی سندھ کو کال کی انہوں نے فون نہیں اٹھایا، ایس پی کہتے ہیں جو کرنا ہے کرلیں ایف آئی آر نہیں کاٹیں گے، غلام نبی میمن نے کہا میٹنگ میں ہوں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم سب کی جانوں کو خطرہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 917014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917014/ہم-سب-کی-جانوں-کو-خطرہ-ہے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org