0
Thursday 18 Feb 2021 19:42

سینیٹ الیکشن، ‏پی ٹی آئی اور نون لیگ کا ایک ایک امیدوار بلامقابلہ کامیاب

سینیٹ الیکشن، ‏پی ٹی آئی اور نون لیگ کا ایک ایک امیدوار بلامقابلہ کامیاب
اسلام ٹائمز۔ پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 2 امیدواروں نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کرلی۔ ‏پی ٹی آئی کے علی ظفر اور ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ کامیاب ہونیوالوں میں شامل ہیں۔ الیکشن کمشنر کے مطابق ‏ٹینکوکریٹ کی نشست پر اعظم نذیر تارڑ کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے عطااللہ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ خواتین نشستوں پر تین امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا وقت ختم ہوگیا ہے اور پولنگ سے قبل ہی پنجاب کے 29 میں سے 5 امیدوار سینیٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔ جانچ پڑتال کے بعد پنجاب سے 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور اور 2 کے مسترد ہوگئے۔ پرویز رشید اور خواتین کی نشست پر نیلم ارشاد کے کاغذات مسترد ہوئے۔ نیلم ارشاد نے جنرل نشست سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔

لیگی امیدوار سعود مجید کو گزشتہ روز پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن نون لیگ کے امیدوار سعود مجید اور پی ٹی آئی کی امیدوار روبینہ اختر اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئیں۔ سینیٹ کے لیگی امیدوار مشاہد اللہ خان گزشتہ رات وفات پا گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 917015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش