QR CodeQR Code

کورونا ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے بڑی خوش خبری، 20 فیصد آبادی کو مفت ملےگی

18 Feb 2021 19:47

پاکستان کو کوویکس سے کورونا ویکسین کی 4 کروڑ 55 لاکھ ڈوزز ملیں گی، کوویکس پاکستان کو مفت کورونا ویکسین مراحلہ وار فراہم کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں آسٹرا زنیکا اور دوسرے میں فائزر کورونا ویکسین ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے لیے کورونا ویکسین کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔ ادارۂ صحت  کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مفت کورونا ویکسین کوویکس پلیٹ فارم سے ملے گی۔ کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔ پاکستان کو کوویکس سے کورونا ویکسین کی 4 کروڑ 55 لاکھ ڈوزز ملیں گی، کوویکس پاکستان کو مفت کورونا ویکسین مراحلہ وار فراہم کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں آسٹرا زنیکا اور دوسرے میں فائزر کورونا ویکسین ملے گی۔ کوویکس جون تک پاکستان کو کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 71 لاکھ خوراکین فراہم کرے گا۔ پاکستان کو آئندہ ماہ پہلی کھیپ میں آسٹرازنیکا کی 70 لاکھ ڈوزز ملیں گی۔ کوویکس پاکستان کو کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ جون میں فراہم کرے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں پاکستان کو کورونا ویکسین کی 1 کروڑ ایک لاکھ خوراکیں ملیں گی۔ پاکستان گاوی کے ذریعے کوویکس سے مسلسل رابطے میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 917016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917016/کورونا-ویکسین-کی-فراہمی-کے-حوالے-سے-بڑی-خوش-خبری-20-فیصد-ا-بادی-کو-مفت-ملےگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org