0
Thursday 18 Feb 2021 19:48

پی ٹی آئی کی حرکتوں کی وجہ سے انکے لوگ بھی ہمیں ووٹ دیں گے، سعید غنی

پی ٹی آئی کی حرکتوں کی وجہ سے انکے لوگ بھی ہمیں ووٹ دیں گے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ الیکشن میں حلیم عادل شیخ جہاں جہاں گئے وہاں فسادات ہی ہوئے، پولنگ اسٹیشنز جانے پر حلیم عادل کے خلاف ایکشن الیکشن کمیشن نے لیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کوئی شخص جو خلاف قانون کام کرے اس کےخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ سعید غنی نے کہا کہ تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات میں شرمناک شکست ہوئی ہے، ہمارے امیدوار تحریک انصاف کے امیدواروں سے بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حرکتوں کی وجہ سے ان کے لوگ بھی ہمیں ووٹ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 917017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش