0
Thursday 18 Feb 2021 21:04

محمد علی سدپارہ کی جدائی سے دل مغموم ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

محمد علی سدپارہ کی جدائی سے دل مغموم ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ممتاز کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی وفات کی خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی سدپارہ کی وفات کی اطلاع سے دل مغموم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑوں کا بیٹا پہاڑوں کی گود میں ہی جا سویا، یقیناً محمد علی سدپارہ نے ملک کا نام روشن کیا اور اس سفر کا ریکارڈ بھی تسلیم کیا جانا چاہیئے کہ انہوں نے چوٹی تو فتح کی، جبکہ ان کی وفات واپسی پر ہوئی۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ محمد علی سدپارہ قوم کے عظیم، بہادر اور نڈر سپوت تھے، جو کوہ پیمائی کی دنیا میں وطن عزیز کے نام کو روشن کرنے کا خواب آنکھوں میں سجائے دیدہ دلیری کیساتھ منزل کے متلاشی رہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔ علامہ اسدی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے میں ابھی تک دعائیں ہو رہی ہیں کہ خدا کرے یہ اطلاع درست نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی کے حوالے سے محمد علی سدپارہ کی جراتمندانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 917021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش