0
Thursday 18 Feb 2021 21:14

لاہور ہائیکورٹ: غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر5 لاکھ روپے جرمانہ عائد

لاہور ہائیکورٹ: غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر5 لاکھ روپے جرمانہ عائد
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر درخواستگزار پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ جسٹس فیصل زمان خان نے شاہزانہ کاظمی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ درخواستگزار نے مختلف اشیاء کی اعشاریہ میں قیمتیں مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواستگزار متاثرہ فریق نہیں اور نہ ہی اس نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں بتایا، اعشاریہ میں قیمتیں مقرر کرنا بھی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے، عوامی مفاد کا معاملہ کوئی جادوئی چھڑی نہیں جو ہر کسی کے ہاتھ میں دے دی جائے، ایسی غیر ضروری درخواستوں سے اداروں میں افراتفری پھیل سکتی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے عدالت اور دوسرے لوگوں کا وقت ضائع کرنے پر درخواستگزار پر پانچ لاکھ جرمانہ عائد کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر درخواستگزار سات دن میں جرمانے کی رقم ادا نہ کرے تو لینڈ ریونیو کے ذریعے وصولی کی جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 917022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش