0
Thursday 18 Feb 2021 22:37

عراق، دیوانیہ میں قابض امریکی فوج کا ایک فوجی قافلہ بم حملے کا شکار

عراق، دیوانیہ میں قابض امریکی فوج کا ایک فوجی قافلہ بم حملے کا شکار
اسلام ٹائمز۔ عراقی میڈیا نے ملک کے جنوبی علاقے میں قابض امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کے بم حملے کی نذر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینلز کے مطابق عراقی صوبے دیوانیہ میں امریکی فوجی قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جس کے باعث کارروان میں موجود متعدد فوجی گاڑیاں قیمتی و حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عراق میں موجود داعش سے نام نہاد مقابلے کے امریکی فوجی اتحاد کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 917025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش