QR CodeQR Code

کورونا وائرس، امریکا کیجانب سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سندھ حکومت کے سپرد

18 Feb 2021 23:25

یو ایس ایڈ، چاروں صوبوں اور دو ریجنز کے صحت ‏سیکریٹیریئٹ میں کمانڈ اور کنٹرول سنٹر قائم کرنے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ‏شراکت داری کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے بذریعہ یو ایس ایڈ ‏جدید سہولیات سے لیس کمانڈ اور کنٹرول سینٹر قائم کرکے سندھ حکومت کے سپرد کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ ایک نیم ورچوئل تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹر سندھ عذرا ‏فضل پیچوہو اور یو ایس ایڈ کے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی ڈائریکٹر جیمز پیریز نے شرکت ‏کی۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سمیت دوسرے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے ‏کیے گئے اقدامات کو مضبوط تر بنانے کیلئے یو ایس ایڈ، چاروں صوبوں اور دو ریجنز کے صحت ‏سیکریٹیریئٹ میں کمانڈ اور کنٹرول سنٹر قائم کرنے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ‏شراکتداری کرے گا۔ سندھ کمانڈ اور کنٹرول سنٹر کے قیام سے موجودہ حالات میں کرونا کی وبا اور مستقبل میں ‏عوامی صحت سے متعلق دوسرے خطرات سے نمٹنے کیلئے بہتر نگرانی اور فیصلہ سازی کرنا ممکن ‏ہو سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 917035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917035/کورونا-وائرس-امریکا-کیجانب-سے-کمانڈ-اینڈ-کنٹرول-سینٹر-سندھ-حکومت-کے-سپرد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org