اسلام ٹائمز۔ یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سپریم انقلابی کونسل محمد علی الحوثی نے غاصب صیہونی رژیم کی دسیوں فوجی تنصیبات کے درست محل وقوع کی شناخت سے متعلق حزب اللہ لبنان کے کامیاب انٹیلیجنس آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ صیہونی انٹیلیجنس ایجنسی "موساد" کی کھلی شکست ہے! ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں محمد علی الحوثی نے لکھا کہ مقبوضہ فلسطینی اراضی میں غاصب صیہونی رژیم کی فوجی تنصیبات اور فوجی کارخانوں کے صحیح محل وقوع کی درست شناسائی پر حزب اللہ لبنان کو مبارکباد عرض ہے۔