QR CodeQR Code

اسرائیل کیخلاف کامیاب انٹیلیجنس آپریشن پر انصاراللہ یمن کیطرف سے حزب اللہ لبنان کو مبارکباد

18 Feb 2021 23:32

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے پیغام میں یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سپریم انقلابی کونسل نے حزب اللہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ آپریشن صیہونی انٹیلیجنس ایجنسی "موساد" کی کھلی شکست ہے!


اسلام ٹائمز۔ یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سپریم انقلابی کونسل محمد علی الحوثی نے غاصب صیہونی رژیم کی دسیوں فوجی تنصیبات کے درست محل وقوع کی شناخت سے متعلق حزب اللہ لبنان کے کامیاب انٹیلیجنس آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ صیہونی انٹیلیجنس ایجنسی "موساد" کی کھلی شکست ہے! ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں محمد علی الحوثی نے لکھا کہ مقبوضہ فلسطینی اراضی میں غاصب صیہونی رژیم کی فوجی تنصیبات اور فوجی کارخانوں کے صحیح محل وقوع کی درست شناسائی پر حزب اللہ لبنان کو مبارکباد عرض ہے۔


خبر کا کوڈ: 917039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917039/اسرائیل-کیخلاف-کامیاب-انٹیلیجنس-آپریشن-پر-انصاراللہ-یمن-کیطرف-سے-حزب-اللہ-لبنان-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org